گورنر خیبرپختونخواکا حاجی محمد عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت

156

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے بزرگ سیاستدان اور سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جنہیں جمعہ کو پشاور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مرحوم کی صوبہ کی ترقی اور قومی یکجہتی کیلئے خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر نے کہا کہ ایک کہنہ مشق پارلیمانی رہنما ہونے کی بناءپر ان کے اس جہاں فانی سے رحلت کر جانے سے صوبہ ایک ممتاز خیرخواہ اورمخیر شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کی ایصال ثواب اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی۔