گورنر خیبرپختونخوا سے خلیج اوریورپ میں مقیم پختونوں کی سماجی تنظیم پختون گلوبل کے سربراہ عمر بادشاہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا سے خلیج اوریورپ میں مقیم پختونوں کی سماجی تنظیم پختون گلوبل کے سربراہ عمر بادشاہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خلیج اوریورپ میں مقیم پختونوں کی سماجی تنظیم پختون گلوبل کے سربراہ عمر بادشاہ کی قیادت میں وفد نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بیرون ملک خصوصاً خلیجی ممالک اور یورپ میں مقیم پختون پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان سے روابط کے فروغ اور ان کی سماجی، ثقافتی اور معاشی نمائندگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پختون گلوبل کے سربراہ عمر بادشاہ نے گورنر کو تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پختون گلوبل خلیجی ممالک اور یورپ میں مقیم پختون برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے، ان کی آواز موثر انداز میں اجاگر کرنے اور انہیں اپنے وطن پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا سے جوڑے رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے سمندر پار مقیم پختون پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خلیجی ممالک اور یورپ میں مقیم ہمارے پختون اپنے وطن سے کبھی دور نہیں ہوتےوہ جہاں بھی رہتے ہیں خیبرپختونخوا کی شناخت اور ثقافت کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں۔








