سابق وفاقی وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ بھارت نے قانونی راستہ اپنانے کی بجائے سندھ طاس معاہدے کو دوسرے امور سے منسلک کر رہا ہے، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے منشور کی بھی خلاف ورزی ہیں
بھارت سندھ طاس معاہدے کو دوسرے امور سے منسلک کر رہا ہے،احمر بلال صوفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ بھارت نے قانونی راستہ اپنانے کی بجائے سندھ طاس معاہدے کو دوسرے امور سے منسلک کر رہا ہے، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے منشور کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ وہ منگل کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا چکے ہیں، بھارت نے قانونی راستہ اپنانے کی بجائے کشیدگی کا راستہ اختیار کیا۔احمر بلال صوفی نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کو معلومات اور تفتیش میں تعاون کےلئے لکھنا ضروری تھا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کو دوسرے امور سے منسلک کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پانی، ہوا اور خوراک کو بنیادی انسانی ضروریات قرار دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی قانون پر مکمل کار بند ہے، پاکستان بھارت کے قانونی ماہرین کے درمیان مکالمے کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر مسئلہ کا قانونی پہلو بھی موجود ہے، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے منشور کی بھی خلاف ورزی ہیں۔







