جہلم ،ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ خدمات کی شفاف اور بلا تاخیر فراہمی یقینی بنانے کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر (ARC) کا تفصیلی دورہ کیا۔

جہلم۔ 30 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ خدمات کی شفاف اور بلا تاخیر فراہمی یقینی بنانے کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر (ARC) کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹر میں قائم مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور فرد کی فراہمی، انتقالِ اراضی اور رجسٹری کے مراحل کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود سائلین سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے عملے کے رویے، کام کی رفتار اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک بھی لیا۔ میر رضا اوزگن نے سنٹر کے انچارج اور عملے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانا اور میرٹ پر کام کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارش یا ایجنٹ مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور سائلین کے کاموں میں غیر ضروری تاخیر یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو سنٹر کی انتظار گاہ میں شہریوں کے لیے پینے کے صاف پانی اور بیٹھنے کے انتظامات کو مثالی بنانے کا حکم بھی دیا۔

مزید خبریں