گورنر خیبرپختونخوا سے سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری ، سابق ایم پی اے عتیق الرحمن، پیپلز پارٹی کے رہنما زرولی خان کی ملاقات

پشاور۔ 13 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری ، سابق ایم پی اے عتیق الرحمن اور پیپلز پارٹی کے سرگرم ر ہنما زرولی خان نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہائوس پشاورکے مطابق ملاقات میں کوہاٹ ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر نے کہا کہ مخلص اور کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور …

پشاور۔ 13 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری ، سابق ایم پی اے عتیق الرحمن اور پیپلز پارٹی کے سرگرم ر ہنما زرولی خان نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہائوس پشاورکے مطابق ملاقات میں کوہاٹ ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر نے کہا کہ مخلص اور کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور سزا و جزا کا عمل انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مخلص کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو درپیش مسائل کا بھرپور ادراک ہے۔ ایسے حالات میں نظریہ کے ساتھ مخلص کارکنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وفد نے صوبے کو حقوق کی فراہمی ، عوامی بہبود کے منصوبوں کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کی خدمات اور کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے خیبرپختونخوا کا مثبت تاثر اجاگر کرنے اور پارٹی کو فعال بنانے کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے عتیق الرحمن نے گورنر کو دورہ ہنگو کی بھی دعوت دی۔