گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کےکارکن دل نواز خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور سرگرم رہنمادل نواز خان کی قیادت میں وفد نےملاقات کی ۔گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں پارٹی کے تنظیمی امور ،صوبہ کے سیاسی حالات اور سیلاب متاثرین کی امداد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی صوبہ میں اسمبلی کے اندر …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور سرگرم رہنمادل نواز خان کی قیادت میں وفد نےملاقات کی ۔گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں پارٹی کے تنظیمی امور ،صوبہ کے سیاسی حالات اور سیلاب متاثرین کی امداد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی صوبہ میں اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کی بھرپور ترجمانی کررہی ہے ۔صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج نے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی کو صرف اور صرف عوامی مفادات اور صوبہ کے حقوق کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے کارکنوں سمیت صوبہ بھر کے باسیوں کے لیے کھلے ہیں ، ملاقات میں متعدد امور پر مشاورت بھی کی گئی۔