گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی بونیر کے صدر یوسف علی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی بونیر کے صدر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی بونیر کے صدر یوسف علی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر آفس کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے بونیر میں کامیاب ورکرز کنونشن پر مقامی تنظیم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کامیاب ورکر کنونشن کی صورت میں سامنے آیا ،مقامی تنظیم کی یہی محنت مستقبل میں مزید بہترین نتائج فراہم کرے گی۔
ملاقات میں گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ بونیر میں انٹرنیٹ کی بہترین سہولیات کے حوالہ سے متعلقہ وزارت اور فور جی کے لئے ٹیلی نار سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بونیر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر پیسکو حکام کو مسئلہ کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔








