گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور طلحہ محمود فائونڈیشن کے روح رواں مصطفی بن طلحہ نے ملاقات کی
گورنر خیبرپختونخوا سے پی پی پی رہنما مصطفی بن طلحہ کی ملاقات، پارٹی کےتنظیمی امور اور چترال کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور طلحہ محمود فائونڈیشن کے روح رواں مصطفی بن طلحہ نے ملاقات کی۔پیر کو گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کےتنظیمی امور اور چترال کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مصطفی بن طلحہ نے چترال ایئرپورٹ پر کمرشل فلائٹس کی بحالی کے لئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد سینیٹر طلحہ محمود نے بھی سینیٹ آف پاکستان میں یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ ملاقات میں چترال میں عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے طلحہ محمود فائونڈیشن کی چترال میں سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو فوقیت دیتی ہے، میری کوشش ہے کہ شندور میلہ سے قبل چترال ایئرپورٹ پر کمرشل فلائٹس کا آغاز کر دیا جائے۔مصطفی بن طلحہ نے گورنر کی کاوشوں کو علاقہ اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے لئے قابل ستائش قرار دیا۔








