گورنر خیبرپختونخوا سے پی پی پی رینما عبدالماجد خان کی ملاقات ،آزادکشمیر کی صوتحال پرتبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آزاد کشمیر میں خیبرپختونخوا کی نشست کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورتحال، اس حوالہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مثبت ، عوام اور ریاست دوست کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا

پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آزاد کشمیر میں خیبرپختونخوا کی نشست کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورتحال، اس حوالہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مثبت ، عوام اور ریاست دوست کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوامی حقوق کی علمبردار رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آذاد کشمیر کے انتخابات میں مختلف سیاسی و عوامی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔