گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر محمد فیضان اعظم کی ملاقات

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے دربارِ اعظمیہ، خانقاہ غوثُ الامت، بغدرہ شریف حسن ابدال اٹک کی معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر محمد فیضان اعظم نے ملاقات کی، گورنر نے معاشرتی استحکام اورقیام امن میں روحانی مراکز کے کردار کو سراہا۔ ترجمان گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں روحانی و سماجی امور، بین المسالک ہم آہنگی، امن و اخوت کے فروغ …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے دربارِ اعظمیہ، خانقاہ غوثُ الامت، بغدرہ شریف حسن ابدال اٹک کی معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر محمد فیضان اعظم نے ملاقات کی، گورنر نے معاشرتی استحکام اورقیام امن میں روحانی مراکز کے کردار کو سراہا۔

ترجمان گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں روحانی و سماجی امور، بین المسالک ہم آہنگی، امن و اخوت کے فروغ اور معاشرتی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صاحبزادہ پیر محمد فیضان اعظم نے خدمتِ خلق، اخلاقی اقدار کے فروغ اور نوجوانوں کی روحانی و اخلاقی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام اور دینی و روحانی شخصیات نے ہمیشہ معاشرے میں محبت، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے جو آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی استحکام اور امن کے قیام میں روحانی مراکز کا کردار قابلِ تحسین ہے۔