گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر وقار مہدی کی ملاقات

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر وقار مہدی نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئینی امور اور این ایف سی ایوارڈ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملک میں جمہوری اداروں کے …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر وقار مہدی نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئینی امور اور این ایف سی ایوارڈ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام، مختلف آئینی معاملات پر پیش رفت اور بین الصوبائی ہم آہنگی سے متعلق امور پر اپنے موقف کا اظہار کیا۔ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جس میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور صوبوں کی مالی ضروریات کے موضوعات زیر بحث آئے۔