پشاور۔ 11 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی تحصیل چمکنی ضلع پشاور کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے و قائم مقام سپیکر صوبائی اسمبلی خالد وقار چمکنی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس دورا ن صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعیدخان ،ڈسٹرکٹ …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی تحصیل چمکنی کے وفد کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 11 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی تحصیل چمکنی ضلع پشاور کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے و قائم مقام سپیکر صوبائی اسمبلی خالد وقار چمکنی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس دورا ن صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعیدخان ،ڈسٹرکٹ پشاور کے سینئر نائب صدر اکرم خان ، چمکنی ویلج کونسل نیو قادہ خیل کے سینئر نائب صدر تحسین اللہ اور پی پی پی ڈیجیٹل تحصیل چمکنی ضلع پشاور کے کوآرڈینیٹر محمد عمران خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال ، پارٹی کے تنظیمی امور اور پشاور میں پارٹی کی فعالیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ خالد وقارچمکنی نے تحصیل چمکنی میں گیس کی طویل بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔








