گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر آئرینا گیناڈیوا گانچیوا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بلغاریہ کی سفیر آئرینا گیناڈیوا گانچیوا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر آئرینا گیناڈیوا گانچیوا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ظہرانے میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عون چوہدری، رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی اور سابق وزیر مملکت برائے خارجہ نوابزادہ ملک عماد خان ، اسلام کی معروف کاروباری شخصیت شہباز ظہیر ، آسٹریا کے ہیڈ آف مشن وولف گینگ اولیور کوچیرا، بلغاریہ کی سفیر آئرینا گانچیوا، جمہوریہ چیک کے سفیر لاڈسلاف اسٹائنہوبل، ڈنمارک کی سفیر مایا مورٹینسن، ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا، آئرلینڈ کی نمائندہ میری او نیل،
پولینڈ کے سفیر میچی پیسارسکی، پرتگال کے سفیر پاؤلو میگوئل گوئیڈیز دومینگش، رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو اور سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ فان لنڈے شامل تھے۔تقریب میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، سفارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔







