پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 75 کے امیدوار محمد داؤد برکی ایڈوکیٹ نے عشائیہ دیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک سعید، ڈویژنل صدر مصباح الدین ، میٹرو پولیٹن صدر عمر خطاب، سابق چیئرمین عامر خان اور دیگر عہدیدار بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 75 کے امیدوار محمد داؤد برکی ایڈوکیٹ نے عشائیہ دیا

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 75 کے امیدوار محمد داؤد برکی ایڈوکیٹ نے عشائیہ دیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک سعید، ڈویژنل صدر مصباح الدین ، میٹرو پولیٹن صدر عمر خطاب، سابق چیئرمین عامر خان اور دیگر عہدیدار بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کو فعال بنانے کے لیئے محنت کریں انہوں نے اس موقع پر علاقہ باسیوں کی جانب سے برکی خیل ویلیج کونسل 36 اڑمر میانہ تحصیل چمکنی میں بنک کی برانچ کے قیام ، ڈیڑھ لاکھ ابادی کے علاقہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے قیام ، برکی فیڈر کی بحالی اور بجلی کی فراہمی کے حوالہ سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں گورنر کو محمد داؤد برکی ایڈوکیٹ کی جانب سے خصوصی پگڑی بھی پہنائی گئی ، انکا اڑمر آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔








