اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔ گورنر آفس سے یہاں جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو آزمائشوں اورمشکل کی گھڑی سے نجات دلائے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر خیبرپختونخوا کے اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فلیش فلڈ کے بعد اب پنجاب کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی فلیش فلڈ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بہت افسوس ہوا۔
گورنر خیبرپختونخوا کاسیلابی صورتحال پر گورنر پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں