27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر خیبرپختونخوا کا بنوں میں مبینہ طور اساتذہ کے بھرتیوں کے امتحان...

گورنر خیبرپختونخوا کا بنوں میں مبینہ طور اساتذہ کے بھرتیوں کے امتحان کے پیپرز کی غیر قانونی حل کیے جانے کے انکشاف پر اظہار تشویش

- Advertisement -

پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنوں میں مبینہ طور پر صوبائی وزیر کے حجرے پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے اساتذہ کی بھرتیوں کے امتحان کے پیپرز کی غیر قانونی حل کیے جانے کے انکشاف پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے اس واقعے کو میرٹ اور شفافیت پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے مستقبل سے سنگین مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم اور اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے پولیس اسٹیشن میرا خیل کی حدود میں صوبائی وزیر کے حجرے پر چھاپہ مار کر نہ صرف پرچے، جوابی شیٹس، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور پرنٹر برآمد کیے بلکہ 10 افراد کو موقع سے گرفتار بھی کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے چرچے زبان زد عام ہیں، صوبہ کو کرپٹ مافیا کے حوالہ کردیا گیا ہے جو اس صوبہ اور یہاں کی نئی نسل کو مستقبل تاریک کرنے کا کوئی لمحہ ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کے بعد اصولی اور اخلاقی طور پر صوبائی وزیر کو مستعفی ہو جانا چاہیئے ،مگر جس صوبہ میں خود وزیر اعلی کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہا ہو، وہاں وزراء کیونکر اس سے پیچھے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کرپشن کی سرپرستی کی پالیسی کی وجہ سے محنتی اور قابل نوجوان مایوسی کا شکار ہیں جو صوبہ کے لیئے انتہائی تشویشناک ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595640

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں