پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کے روز یپلز پارٹی کے پشاورڈویژنل صدر مصباح الدین خان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک واحد آفریدی ، علی عباس، صدر پی ایس ایف خیبرارباب آفریدی اور امجد حسین پر مشتمل وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیمی …
گورنر خیبر پختونخواسے پی پی پی پشاورڈویژن صدر مصباح الدین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،پارٹی کے انتظامی امور سے متعلق گفتگو
پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کے روز یپلز پارٹی کے پشاورڈویژنل صدر مصباح الدین خان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک واحد آفریدی ، علی عباس، صدر پی ایس ایف خیبرارباب آفریدی اور امجد حسین پر مشتمل وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور کارکن پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور نوجوان قیادت کی فعال موجودگی سے صوبے میں سیاسی استحکام اور عوامی رابطہ مہم مزید مضبوط ہو گی۔وفد نے پی کے ۔70 سمیت پشاور کے مختلف علاقوں کے مقامی مسائل، تنظیمی معاملات اور انتخابی سرگرمیوں سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا۔
وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کی قیادت کے وژن کے مطابق عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے گا اور نوجوانوں کو سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شامل کیا جائے گا۔وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا ۔









