گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جوادنے بدھ کے روز گورنر ہاو¿س پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت یوسفزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں انتظامی و ترقیاتی امور اور مجموعی گڈ گورننس پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جوادنے بدھ کے روز گورنر ہاو¿س پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت یوسفزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں انتظامی و ترقیاتی امور اور مجموعی گڈ گورننس پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پرگورنر شاہ فرمان کا کہناتھا کہ فاٹا انضمام کی تکمیل ایک بڑا چیلنج تھااور انضمام کے بعد نئے اضلاع میں عوامی فلاح وبہبود سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے عوام کے اپنے نمائندے اب صوبائی اسمبلی میں قبائلی عوام کے ترجمان ہیں اور صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اقدامات کیلئے سالانہ بجٹ میں کافی فنڈ مختص کئے ہیں۔ گورنرنے کہاکہ قبائلی اضلاع بہت جلد ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک بہترین طرز حکمرانی قائم ہو چکا ہے اور ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، کسی بھی ملک میں سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لئے گڈ گورننس ایک لازمی جزو ہے اور حکومت کی عوامی و ملکی مفاد میں بہترین پالیسیوں کی بدولت گڈ گورننس کا قیام ممکن ہوتا ہے، اس وقت ملک کو ایک ایماندار قیادت موثر ہے اور ایک مخلص اور ایماندار قیادت ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔

مزید خبریں