گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سکھ کمیونٹی خیبر پختونخوا کے نمائندہ وفد کی ملاقات

126
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان کی ملاقات

پشاور۔ 07 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سکھ کمیونٹی خیبر پختونخوا کے نمائندہ وفدنے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باباجی گروپال سنگھ کی قیادت میں وفد نے گورنر کو سکھ کمیونٹی کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران سکھ کمیونٹی کے وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو روایتی چادر بھی پہنائی ،وفد نے شمشان گھاٹ اٹک اور شمشان گھاٹ باڑہ روڈز کی تعمیر کیلئے گورنر سے کردار ادا کرنیکی درخواست کی،وفد نےسکھ کمیونٹی کے پشاور یونیورسٹی شعبہ فارمیسی میں زیر تعلیم 33 کے قریب طلباء کی امتحانی ری چیکنگ کی بھی درخواست کی ۔

ملاقات گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ شاور سمیت صوبہ بھر میں مقیم اقلیتیں پاکستانی شہری ہیں، خیبر پختونخوا میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں بالخصوص نوجوان اقلیتوں کو ملک کا باوقار شہری بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کے مزہبی، سماجی،شخصی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔