گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا تخت بھائی حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار

197
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

پشاور۔ 19 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کو اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے شہید پولیس اہلکار کے ایصال ثواب کےلیے دعا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔