گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دورہِ سی ایم ایچ پشاور

116

پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دورہِ سی ایم ایچ پشاور ۔گورنر ہاوس پشاور حکام کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نےضلع کرم فائرنگ سے زخمی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی

گورنر خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر نے ہسپتال انتظامیہ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکےعلاج معالجے کی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کندی نے کہا کہ ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی قابل تحسین ہے۔