گورنر خیبر پختونخوا کا مکران کوسٹل ہائی وے بس حادثے میں 12 زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہارتعزیت

86
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 25 اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مکران کوسٹل ہائی وے بس حادثے میں 12 زائرین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے بس حادثہ میں جاں بحق زائرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

گورنر نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات بلندی کی دعا کی۔گورنر نے حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔