گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور، ملکی و صوبائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پارلیمانی لیڈر محمد فیروز خان اور سماجی رہنما چودھری التماش بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
کراچی۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور، ملکی و صوبائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پارلیمانی لیڈر محمد فیروز خان اور سماجی رہنما چودھری التماش بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سندھ کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف اقدامات پر گفتگوہوئی ۔ محمد فیروز خان نے کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل، شہری ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔گورنر سندھ نے عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر آغا رفیع اللہ نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ملاقات میں سندھ، بالخصوص کراچی کے علاقے ملیر میں عوامی سہولیات کی بہتری اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی باہمی مشاورت کی گئی۔









