گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا بلوچستان میں مسافر کوچ حادثے پراظہار افسوس
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا بلوچستان میں مسافر کوچ حادثے پراظہار افسوس

مزید خبریں
کراچی۔ 03 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے بلوچستان کے علاقے دانہ سر میں مسافر کوچ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہارکیاہے۔
جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسافر کوچ کے کھائی میں گرنے سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت غمزدہ ہوں۔
انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیااوردعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر سندھ نے دانہ سر حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔








