گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں چینی قائم مقام قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ، سینیٹر شیری رحمان اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی قائم مقام قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ نے گورنر سندھ کے سسر سید امام رضا کریم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔
گورنر سندھ سے چینی قائم مقام قونصل جنرل، سینیٹر شیری رحمان اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کی ملاقاتیں

مزید خبریں
کراچی۔ 18 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں چینی قائم مقام قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ، سینیٹر شیری رحمان اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی قائم مقام قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ نے گورنر سندھ کے سسر سید امام رضا کریم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔
اس موقع پر فینگ ڈیہنگ نے کہا کہ چینی عوام اور قونصلیٹ اس دکھ کی گھڑی میں گورنر سندھ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سینیٹر شیری رحمان اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے بھی گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ان کے سسر سید امام رضا کریم کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
سینیٹر شیری رحمان اور سعدیہ جاوید نے بیگم گورنر سندھ سے بھی ان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر چینی قائم مقام قونصل جنرل، سینیٹر شیری رحمان اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کا شکریہ ادا کیا۔







