گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

77

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔