گورنر سندھ نے سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کو کراچی ایئرپورٹ پر الوداع کیا

کراچی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ وفد کو کراچی ایئرپورٹ پر نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں،جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔ شہزادہ …

کراچی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ وفد کو کراچی ایئرپورٹ پر نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں،جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے گورنر سندھ کی پرتپاک میزبانی،خلوص اور گرمجوشی پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی