گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جامشورو حادثے پر اظہارِ افسوس

کراچی۔ 24 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامشورو کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس سانحے کو نہایت دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات قوم کے ہر فرد کو غمزدہ کر دیتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں ہم سب …

کراچی۔ 24 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامشورو کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس سانحے کو نہایت دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات قوم کے ہر فرد کو غمزدہ کر دیتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں ہم سب برابر کے شریک ہیں، یہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر ہر دل افسردہ ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ حادثے کی وجوہات کی فوری اور مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔انہوں نے اس موقع پر حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حادثات سے بچا ئوکے لیے انفراسٹرکچر، تربیت اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔