کراچی ۔7مارچ (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی امن اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے ،موسم بہار کو ہولی کے ذریعہ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ہندو برادری تعلیم، صحت ،زراعت اور تجارت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری روایتی جوش و جذبہ سے اپنا تہوار منا رہی ہے،خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد ہندو برادری کی وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔