کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعائون مزید بڑھانے سمیت پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے 2 دسمبرکو یو اے ای کے قومی …
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعائون مزید بڑھانے سمیت پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے 2 دسمبرکو یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں گورنر سندھ کو بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی۔
گورنر سندھ نے یو اے ای کے قونصل جنرل کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل اور تعریفی اسناد پیش کیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات اعتماد، احترام اور مضبوط دوستی کی بنیاد پر قائم ہیں۔اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔








