گورنر سندھ کا دوسری عالمی سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017ءسے خطاب

سی پیک منصوبہ 62 ارب ڈالرز لاگت سے مکمل ہوگا‘ منصوبہ معاشی خوشحالی کی ضمانت ہے‘ گورنر سندھ کا دوسری عالمی سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017ءسے خطاب کراچی ۔ 16 مارچ (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں 62 ارب ڈالرز کی لاگت سے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اس جاری منصوبہ سے اب تک 13 ہزار سے زائد …

سی پیک منصوبہ 62 ارب ڈالرز لاگت سے مکمل ہوگا‘ منصوبہ معاشی خوشحالی کی ضمانت ہے‘ گورنر سندھ کا دوسری عالمی سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017ءسے خطاب

کراچی ۔ 16 مارچ (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں 62 ارب ڈالرز کی لاگت سے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اس جاری منصوبہ سے اب تک 13 ہزار سے زائد مقامی افراد کو ملازمتوں کے مواقع بھی میسر آچکے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کئی دہائیوں پر محیط پاک چین دوستی کا واضح مظہر ہے ، منصوبہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج ابھر رہا ہے اس منصوبہ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری یقینی ہوگی یہ نہ صرف گیم چینجرمنصوبہ ہے بلکہ اس سے ہمارے دیرینہ مسائل بھی حل ہو نگے، سی پیک خطہ میں معاشی خوشحالی اور امن کی ضمانت ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آئی بی اے کے مین یونیورسٹی کیمپس کراچی میں دوسری عالمی سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017ءکے اختتامی سیشن سے خطاب میں کیا۔

Leave a Reply