گورنر سندھ کا مکران کوسٹل ہائی وے اور کہوٹہ حادثات پر اظہار افسوس

104

کراچی۔ 25 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مکران کوسٹل ہائی وے بس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے حادثہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو فوراً کراچی منتقل کیا جائے، اور علاج کے لئے ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے، غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں۔

گورنر سندھ نے حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کے حادثہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، گورنر سندھ نے کہا کہ زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں، آج ہی کے روز دو مسافر بسوں کے حادثات پر دل غمگین ہے