کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی …
گورنر سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں

مزید خبریں
کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس سمیت اعلی سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وہ قائداعظم کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ قائد پر حاضر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا یومِ پیدائش قومی یکجہتی، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دلاتا ہے اور بابائے قوم کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے پاکستان کو ایک مستحکم اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سن 2025 شہادتوں کی یاد بھی دلائے گا مگر یہ سال تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام فورسز نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں اور شہادتیں پیش کیں، اور پاکستان نے بڑی طاقت کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی جسے دنیا نے تسلیم کیا۔گورنر سندھ نے عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو وِنر جبکہ بھارت کو لوزر قرار دیا گیا ہے، اور واشنگٹن میں طاقت کا توازن واضح طور پر پاکستان کے حق میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دوسرے دورِ حکومت میں پاکستان نے ایک شاندار اسٹریٹجک کم بیک کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افغانستان سے متعلق دوٹوک فیصلے کیے گئے ہیں جبکہ انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا سخت اور واضح موقف عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان معاشی اڑان کے لیے مشکل مگر ضروری فیصلے کر رہا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اب معرکہ معیشت کے لیے بھی پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور چین کے ساتھ اہم اسٹریٹجک معاہدے طے پا چکے ہیں، پاکستان حرمین شریفین کے محافظ کے طور پر خطے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ پاکستانی دفاعی سازوسامان کی عالمی سطح پر مانگ باعثِ فخر ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔







