گورنر سندھ کی کاوشوں سے سندھ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی جانب گامزن

150

کراچی۔ 05 جنوری (اے پی پی):گورنر انیشیٹو کے تحت گورنر ہائو س میں جاری جدید آئی ٹی کورسز تعلیم اور ترقی کی نئی راہوں کی جانب گامزن ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے آئی ٹی انیشیٹو کی نوجوانوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ گورنر سندھ کا وژن ہے کہ سندھ کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانا ہے، گورنر سندھ کی جانب سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کو آئی ٹی کورسز کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تھا، جس پر قونصل جنرلز نے اپنے مثبت رد عمل کا اظہار بھی کیا تھا ، جبکہ یو اے ای کے قونصل جنرل نے گورنر آئی ٹی انیشیٹو کے طلباءو طالبات کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے سندھ کی مزید ترقی ممکن ہے، بین الاقوامی تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے