گورنر سندھ کی کرسمس کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد

کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کرسمس کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کرسمس امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا عالمی پیغام ہے جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت …

کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کرسمس کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کرسمس امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا عالمی پیغام ہے جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام انسانیت، احترام اور برداشت کی عظیم علامت ہیں، جن کی تعلیمات آج بھی دنیا میں امن اور ہم آہنگی کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئین کے تحت مساوی حقوق اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔اس موقع پر انہوں نے مسیحی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں اور قابلِ فخر خدمات انجام دی ہیں۔