کراچی۔ 28 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر جے ڈی سی کے ظفر عباس نے کرم ایجنسی کیلیے لیکوڈ آکسیجن سلنڈر روانہ کردئیےہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق کرم ایجنسی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت کی اطلاعات پر اقدام اٹھانا ضروری تھا،
کیونکہ کرم ایجنسی میں آکسیجن کی قلت کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک لیکوڈ سلنڈر 100 عام آکسیجن سلنڈر کی کمی پوری کرسکتا ہے، جے ڈی سی کے ظفر عباس نے بتایا کہ ان سب لیکوڈ آکسیجن سلنڈر کی مالیت ملین روپوں میں ہے۔