مکہ مکرمہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ نے آ ب ز م زم منصوبے کا افتتاح کردیا ۔سعودی اخبار کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے آب ز م زم کنوئیں کی ترمیم اور کنوئیں تک آنے والی پانی کی لائنوں کے توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد افتتاح کرتے ہوئے تمام امور کا جائزہ لیا اور …
گورنر مکہ مکرمہ نے آ ب ز م زم منصوبے کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ نے آ ب ز م زم منصوبے کا افتتاح کردیا ۔سعودی اخبار کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے آب ز م زم کنوئیں کی ترمیم اور کنوئیں تک آنے والی پانی کی لائنوں کے توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد افتتاح کرتے ہوئے تمام امور کا جائزہ لیا اور کام کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ منصوبے پر ایک ہزار کارکارکنوں اور انجینئروں نے 10لاکھ گھنٹے کا م کیا اور مقررہ وقت پر اسے مکمل کیا تاکہ زائرین اور معتمرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے منصوبے کی تکمیل کے بعد کنوئیں میں آب ز م زم کی مقدار میں پہلے سے کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جو آئندہ برسوں میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے بھی کافی ثابت ہوگا۔







