گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان کا میاں منظور وٹو کے انتقال پر اظہارافسوس

لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں منظور وٹو نے وزیر اعلی پنجاب سمیت مختلف عہدوں پر ملک کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی، وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔اپنے تعزیتی بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میاں منظور احمد کی پارٹی اور ملک کے لیے …

لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں منظور وٹو نے وزیر اعلی پنجاب سمیت مختلف عہدوں پر ملک کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی، وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔اپنے تعزیتی بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میاں منظور احمد کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔