گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Governor of Punjab Muhammad Balighur Rehman

لاہور۔9مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد الصبح وطن واپس پہنچ گئے۔

سابق ایم پی اے عدنان فرید،گورنر ہائوس کے افسران اور دیگر نے ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب کا استقبال کیا ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن یکم مئی کو عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔