گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن سے ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان کی الگ الگ ملاقاتیں

لاہور۔15 جولائی (اے پی پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سے ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان نے الگ الگ ملاقات کی۔اس نے ڈی پی او شیخوپورہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ناصر سلمان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خا ن کی بہترین معاشی پالیسیوںکے ثمرات آنا شروع ہو گئے …

لاہور۔15 جولائی (اے پی پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سے ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان نے الگ الگ ملاقات کی۔اس نے ڈی پی او شیخوپورہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ناصر سلمان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خا ن کی بہترین معاشی پالیسیوںکے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ، تعمیراتی انڈسٹری سے تمام صنعتیں منسلک ہیں ، بہترین پیکیج کی وجہ سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی ، اورسیز پاکستانیوں کی ریکارڈ ترسیلات وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے، کورونا وائرس میں کامیاب اقدامات سے کمی واقع ہوئی ہے ،عوام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ناصر سلمان کاکہنا تھا کہ کورونا بحران میں چوہدری محمد سرور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، مخیر حضرات فلاحی اداروں کے ذریعے طبعی سامان اور مثاترین کو راشن کی فراہمی بہترین اقدامات کئے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاروبار میں آسانی کے لئے وزیراعظم کے وژن پر کامیابی سے عملدرآمد کررہے ہیں، کامیاب زرعی اصلاحات سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا، دریں اثناء ناصر سلمان نے راجہ یاسر سے ملاقات کی ،راجہ یاسر اور ڈی پی او شیخوپورہ سے ملاقات کی ، ناصر سلمان نے پارٹی رہنماء چوہدری محمد یوسف کی طرف سے دیئے گئے اعشائیے میں بھی شرکت کی ، اس موقع پر مرزا عدیل ، خرم شہزاد ، ملک امانت ، انس اسلم ڈولہ ، میاں زاہد ، عفیف صدیقی ، حبیب سرور ، رائو کاشف ، رانا ذوالفقار ، وکیل سلفی ، ساجد میوء سمیت دیگر کارکنان موجود تھے ۔

مزید خبریں