گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی کا عالمی چیمپئن بننے والی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ الحمد اللہ صرف کھیل کے میدان ہی نہیں ہر شعبہ میں پاکستان کامیابیوں سے دنیا میں اپنا مقام حاصل کر رہا ہے،پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کر کے ملک کےلئے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کبڈی کی عالمی چیمپئن …

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ الحمد اللہ صرف کھیل کے میدان ہی نہیں ہر شعبہ میں پاکستان کامیابیوں سے دنیا میں اپنا مقام حاصل کر رہا ہے،پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کر کے ملک کےلئے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کبڈی کی عالمی چیمپئن بننے والی قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہا¶س لاہور میں دیئے جانیوالے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری( یورپ) صاحبزادہ جہانگیر،ایسپائر گروپ کالجز کے چیئرمین عمر نذر شاہ، صدرفیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرز آف کامرس انجم نثار ، صدر لاہور چیمبر آ ف کامرس عرفان اقبال شیخ، تاجر رہنما نصراللہ وڑائچ اور ندیم پہلوان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گورنر ہاﺅس پہنچے پر کبڈی کے کھلاڑیوں کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیااور کھلاڑیوں کو10لاکھ روپے کیش انعامات کے علاوہ روایتی پگ پہنائی گئی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی و پنجاب حکومت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے،انشا اللہ ہر میدان میں پاکستانی نوجوان ملک کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں گے۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ کی وجہ سے آ ج ملک کے کونے کونے میں کبڈی پر بات ہو رہی ہے، آ ئندہ ورلڈکپ میں بھی پاکستانی کبڈی ٹیم اسی طرح کامیابی حاصل کرے گی۔کبڈی چیمپئن ٹیم کے کپتان عرفان جٹ اور مانا پہلوان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کبڈی کے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی ہے اور قوم نے اس کامیابی پر ہمیں جو اعتماد اور حوصلہ دیا اس سے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہو اہے ۔

مزید خبریں