گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ایم این اے و صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی ملاقات

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ایم این اے و صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال،پنجاب میں گورننس کو بہتر کرنے اورکوہسار یونیورسٹی کی دیگر تعیناتیوں کے بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے گورنر صاحب کا بطور چانسلر،کوہسار یونیورسٹی آف مری کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ایم این اے و صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال،پنجاب میں گورننس کو بہتر کرنے اورکوہسار یونیورسٹی کی دیگر تعیناتیوں کے بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے گورنر صاحب کا بطور چانسلر،کوہسار یونیورسٹی آف مری کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے گورنر پنجاب سے درخواست کی کہ حلقہ این اے 57 میں ساگری ڈگری کالج ، زیر تعمیر صحت کے مراکز روات ، تھوہا خالصہ، ریسکیو 1122 کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر سیداں اور کھجٹ مری میں عملہ بڑھانے اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات ہدایات جاری کریں۔ ملاقات میں فیصل آباد سے منتخب ایم این اے فیض اللہ کموکا بھی پر موجود تھے۔