
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لانے کے اقدامات کے علاوہ ملک سے بدعنوانی کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کر رہی ہے، ہماری معاشی پالیسیوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق اتوار کو ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت نے ایک احتساب سیل قائم کر دیا ہے جو بیرونی ممالک میں پاکستانیوں کی ملکیت جائیدادوں کی شناخت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو بیرونی ادائیگیوں کے بحران سے نکال دیا ہے اور ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔