لاہور۔21 جون(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سکھ یاتریوں کو بھارتی روپے کی بجائے ڈالر میں کر نسی پاکستان لانے کا پابند کرنے کی تجویزکی حمایت کردی، مشیر خزانہ سمیت متعلقہ وزراءاور اداروں کےساتھ اس معاملے پر جلد بات چیت کر کے کوئی فیصلہ کر یں گے،پاکستان میں مذہبی مقامات پر سیاحت کو فروغ دیکر کم ازکم سالانہ3ارب ڈالر حاصل کرنے کا ٹارگٹ بنا رہے ہیں ۔ …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔21 جون(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سکھ یاتریوں کو بھارتی روپے کی بجائے ڈالر میں کر نسی پاکستان لانے کا پابند کرنے کی تجویزکی حمایت کردی، مشیر خزانہ سمیت متعلقہ وزراءاور اداروں کےساتھ اس معاملے پر جلد بات چیت کر کے کوئی فیصلہ کر یں گے،پاکستان میں مذہبی مقامات پر سیاحت کو فروغ دیکر کم ازکم سالانہ3ارب ڈالر حاصل کرنے کا ٹارگٹ بنا رہے ہیں ۔ بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن کے موقع پر پہلی مرتبہ بھارت سے10ہزار اور دنیا بھر سے تقریبا1لاکھ سکھ یاتریوں کو پاکستان کےلئے ویزہ دیا جائےگا ۔ سیاحت کے فروغ کےلئے سردار بھگت سنگھ کی رہائش گاہ کی بھی تزئین و آرائش کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ننکانہ صاحب میں ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو نومبر سے پہلے مکمل کر لیا جائےگا۔ وہ جمعہ کے روز ننکانہ صاحب میں گرودوارہ جنم استھان اورڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے دورے کے بعد پر یس کانفر نس کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد ،ڈی پی او محمد نوید،تحر یک انصاف کے مون خان ،ایڈیشنل سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ عمران گوندل ،پر دھان پاکستان سکھ گوردوارہ بندھک کمیٹی سردار تاراسنگھ ،ایم پی اے مہندر پال سنگھ اورگپل سنگھ چاولہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔








