لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )گورنر پنجا ب چوہدری محمدسرور کا دورہ سندھ ،بارش اور سیلاب سے متاثر ہ ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا اعلان،بیت السلام اور فر ینڈز آف پاکستان کے اشتراک سے دعاچوک میں راشن بھی تقسیم کیا جبکہ کراچی سمیت دیگر علاقوں کے 10ہزار غر یب خاندانوں کو گھر وں کی تعمیر کیلئے اخوت فاﺅنڈیشن کے تعاون سے 1لاکھ روپے تک بغیر …
گورنر پنجا ب کا دورہ سندھ ،بارش و سیلاب سے متاثر ہ ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )گورنر پنجا ب چوہدری محمدسرور کا دورہ سندھ ،بارش اور سیلاب سے متاثر ہ ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا اعلان،بیت السلام اور فر ینڈز آف پاکستان کے اشتراک سے دعاچوک میں راشن بھی تقسیم کیا جبکہ کراچی سمیت دیگر علاقوں کے 10ہزار غر یب خاندانوں کو گھر وں کی تعمیر کیلئے اخوت فاﺅنڈیشن کے تعاون سے 1لاکھ روپے تک بغیر سود کے قر ضہ بھی دیا جائے گا، ترجمان کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور منگل کے روز 2روزہ دورہ پر کراچی پہنچے جبکہ فلاحی تنظیم فر ینڈ ز آف پاکستان کے میاں طلعت ،انوار اے غنی ،میاں احسن اور اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب بھی ان کے ہمراہ تھے، دورہ کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وفد کے ساتھ گور نر سندھ عمران اسماعیل سے گور نر ہاﺅس سندھ میں ملاقات کی اور ان سے بارش و سیلا ب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد سمیت دیگر معاملات کے بارے میں بات چیت کی، گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سلانی ٹرسٹ کا بھی دورہ کیااور ان کی فر ی ایجوکیشن ،غر یب افراد کو ملک بھر میں کھانے کی فراہمی و دیگر فلاحی سر گر میوں کو سراہا اور سندھ کی عوام کی فلاح کیلئے ان کے ساتھ ملکر کام کر نے کے بھی عزم کا اظہار کیا ہے،بعدازں گور نر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم سیاست سے مکمل طور پر بالاتر ہو کر سندھ اور کراچی کے عوام کی مدد کیلئے آئے ہیں، کراچی اور دیگرعلاقوں میں بارشوں و سیلاب سے متاثر ہونیوالے 1لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں میں 35کروڑ ر وپے سے زائد کی لاگت سے فی ماہانہ 3500 کا راشن دیا جائیگا جو بغیر کسی سیاسی تفریق کے تقسیم کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ دورہ سندھ کے دوران سندھ حکومت کے لوگوں سے بھی ملاقات کر وں گا ، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ،ہم انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیکر یہاں آئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مَیں گور نر سندھ عمران اسماعیل اور اپنے وفد کے دیگر لوگوں کے ہمراہ بدین بھی جاﺅں گا اور وہاں ہونیوالے نقصانات کا نہ صرف جائزہ لیا جائیگا بلکہ ان کےلئے بھی فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے راشن اور دیگر ریلیف کا اعلان کر یں گے،ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرورنے کہا کہ ملک میں کسی کو بھی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہی ، وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں شفاف اور بلاتفر یق احتساب کو یقینی بنایا جائیگا اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،گور نرنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم نے پاکستان کو معاشی طور پردیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور انشاءاللہ اب اسے مضبوط اور خوشحال بھی بنائیں گے، اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،وزیر اعظم عمران خان بھی جلد کراچی کا دورہ کریں گے،ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے لوگ سندھ اور کراچی میں آکر لوگوں سے اظہار یکجہتی کر ناچاہتے ہیں تو وہ ضرور آئیں، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے ملکر پاکستان کے عوام کیلئے کام کر نا ہے ،گور نر سندھ عمران اسماعیل نے پر یس کانفر نس کے دوران کہا کہ ہم گور نر پنجاب کی قیادت میں کراچی اور سندھ کے عوام کےلئے ریلیف اقدام کو سراہتے ہیں اور جہاں تک کراچی کے مسائل کا تعلق ہے ،ان کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر خصوصی پلان تشکیل دیا جارہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران آئندہ دوچار روز میںاس پلان کا اعلان کریں گے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کیساتھ ملکر کام کر نا چاہتی ہے ، ا ب صوبائی حکومت کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔








