گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی گڑھی خدابخش بھٹو آمد

85

لاڑکانہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ہفتہ کو گڑھی خدابخش بھٹو پہنچے جہاں انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری د ی ، پھولوں کی چادریں چڑھاہیں اور فاتح خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا، ملک کی موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے،، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے اس ملک میں جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، سانحہ کارساز میں گلگت بلتستان کے 7 جوان شہید ہوئے اور ہم بچ گئے اس لیے ہم غازی ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو نے گلگت بلتستان میں بہت کام کیا، وہاں کے لوگ آج بھی بھٹو کو چاہتے ہیں ان کے لیے دور دراز سے یہاں آکر شہداء کو خراج عقیدت پیش آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں لوگوں کے قتل عام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس ہے، پارا چنار کے شہداء کا خون مقامی حکومتوں کے گلے میں ہے جو ان کی حکومت کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔