پشاور۔ 13 اگست (اے پی پی):گورنر ہائوس پشاور میں اوپن پبلک ڈے کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق عوام علاقہ، سیاسی و سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد کی گورنر ہائوس پشاور آمد ہوئی۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اوپن پبلک ڈے پر عوام کے درمیان موجود تھے، صوبہ بھر سے عوام نے گورنر کو اپنے مسائل اورمختلف سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات سےتحریری و زبانی آگاہ کیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے مسائل و شکایات کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،عوامی مسائل اور مشکلات کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ عوام علاقہ کی زیادہ تر شکایات صوبہ بھر میں انتظامی امور سے متعلق ہیں،صوبہ کے تمام اضلاع میں عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔