22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں ٹریفک لائسنس،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، اینٹی ویمن...

گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں ٹریفک لائسنس،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، اینٹی ویمن ہراسمنٹ،سائبرکرائم وسکیورٹی سے متعلق آگاہی سیمینارکا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 29 جنوری (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی جانب سے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا میں ٹریفک لائسنس،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، اینٹی ویمن ہراسمنٹ قوانین، سائبر کرائم اور سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں پرنسپل انبالہ کالج ڈاکٹر محمد اظہرعباس، وائس پرنسپل شاہد اسلام دانش ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرارم اقبال کےعلاوہ کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے اُساتذہ اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار میں ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ سمیت پبلک ریلیشن آفیسرٹو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سب انسپکٹر صفدر اقبال اور انچارج ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سب انسپکٹر سامیہ سمیع نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ نے طلباسے خطاب کرتے ہوئے اُن کو ٹریفک لائسنسنگ سسٹم، ٹریفک قوانین سے آگاہی، ہراسمنٹ اور سائبر کرائم اور سائبر سکیورٹی سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے سرگودھا پولیس اپنی بھرپور کاوش جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمینار کا مقصد نوجوان نسل کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو اس منصوبے کا برینڈ ایمبیسیڈر بنانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553289

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں