اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے 97 رکنی طلباء وطالبات نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فنکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں وفد نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔