28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول تمپ میں ایف سی ونگ 83 اور ڈپٹی...

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تمپ میں ایف سی ونگ 83 اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تمپ کی جانب سے مشترکہ تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تمپ میں ایف سی ونگ 83 اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تمپ کی جانب سے مشترکہ تقریب منعقد ہوا۔تقریب میں 83 ونگ کمانڈر کرنل شیر عالم، ونگ آفیسر میجر علی، ڈی ڈی ای او فدا احمد، تحصیلدار عابد علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن تمپ اور ہیڈمسٹریس ہائی سکول تمپ شاری بلوچ سمیت ٹیچرز اور طالبات نے خطاب کیا۔

تقریب میں مختلف سیگمنٹس کا انعقاد کیاگیا۔ جن میں ملی نغمہ، نعت، تلاوت کلام پاک، شاعری، ملک کی استحکام کی حوالے تقاریر، عورتوں کی حقوق، تعلیم کی افادیت پر اظہار خیال کیا گیا۔ ایف سی کی جانب ایونٹس کرنے پر حاضرین نے ونگ کمانڈر اور اسکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ آخر میں ٹیچرز اور طالبات کو 83 ونگ کی جانب انعامات دیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں